ETV Bharat / international

Indian-Origin Man Hanged in Singapore: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سنگاپور میں بھارتی نژاد شخص کو پھانسی - بھارتی نژاد شخص کو سنگاپور می پھانسی

سنگاپور کی ایک عدالت نے 2010 میں بھارتی نژاد ملیشیائی شہری ناگینتھران دھرم لنگم کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا سنائی تھی۔ آج صبح اس کو پھانسی دے دی گئی۔ Indian-Origin Man Hanged in Singapore

بھارتی نژاد ملائیشیائی شہری ناگینتھران دھرم لنگم

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 6:06 PM IST

منشیات کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے کے بعد بھارتی نژاد ملائیشیائی شہری ناگینتھران دھرم لنگم کو بدھ کی صبح پھانسی دے دی گئی۔ Indian-Origin Man Hanged in Singapore سی این این کی رپورٹ کے مطابق ذہنی طور پر معذور 34 سالہ دھرملنگم کو 2009 میں سنگاپور میں 42.7 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں سنگاپور کی ایک عدالت نے انہیں 2010 میں موت کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کے اس فیصلے پر متعدد عالمی رہنماؤں کے بیانات سامنے آئے تھے۔ اقوام متحدہ، ملائیشیا کے وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب اور برطانیہ کے ارب پتی رچرڈ برانسن سمیت دیگر افراد نے ذہنی طور پر معذور ہونے کے باوجود دھرملنگم کو یہ سزا دئے جانے کی مذمت کی تھی۔ اس سے قبل سنگاپور کی ایک عدالت نے دھرملنگم کی والدہ کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سنگاپور: بھارتی نژاد نوجوان حراست میں، مساجد پر حملے کی سازش رچنے کا الزام

رپورٹ میں سزائے موت مخالف گروپ ریپریو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھرملنگم کو پھانسی دینا انصاف میں کمی کے مترادف ہے۔ ریپریو کی ڈائریکٹر مایا فوا نے کہا، "ذہنی طور پر معذور شخص کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا کیونکہ اسے کھانے کے تین چمچ سے کم ڈائمورفین لے جانے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.