ETV Bharat / international

Shoaib Akhtar in Makkah: شعیب اختر نے خانہ کعبہ کا پُرکشش منظر شیئر کیا - پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر Shoaib Akhtar حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں کے کلاک ٹاور سے انھوں نے اپنے مداحوں کے لیے خانہ کعبہ کا ایک ویڈیو سماجی رابطہ سائٹ پر شیئر کیا ہے جس کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

Shoaib Akhtar
پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر
author img

By

Published : Jul 4, 2022, 6:12 PM IST

Updated : Jul 4, 2022, 6:27 PM IST

پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر Shoaib Akhtar حج ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی پہنچنے کے بعد انہوں نے کلاک ٹاور سے اپنے مداحوں کو مقدس مقام خانہ کعبہ دکھایا۔ شعیب اختر پاکستان سے بطور اسٹیٹ گیسٹ سعودی عرب پہنچے ہیں۔ شعیب اختر ہفتے کے روز سعودی عرب روانہ ہوئے۔ اس موقع پر انھوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس کو دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نے یہ ویڈیو سعودی عرب کے کلاک ٹاور سے شوٹ کیا ہے۔ شعیب اختر نے ویڈیو میں خانہ کعبہ کی جھلک دکھائی ہے اور اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مکہ کلاک ٹاور کی چوٹی سے خانہ کعبہ کا منظر۔ سبحان اللہ۔

شعیب اختر نے ویڈیو کے ذریعے خانہ کعبہ کا پُرکشش مںظر دکھلایا

شعیب اختر اپنے حج سے متعلق ہر اپ ڈیٹ سوشل میڈیا پر دے رہے ہیں۔ حج پر جانے سے قبل شعیب اختر نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ "میں سعودی عرب کے اسٹیٹ گیسٹ کے طور پر حج پر جا رہا ہوں، وہاں مکہ میں مسلم ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ حج کانفرنس سے بھی خطاب کروں گا، میں سعودی عرب کے پاکستانی سفارت خانے کا شکر گزار ہوں۔

بشکریہ شعیب اختر ٹوئٹر
بشکریہ شعیب اختر ٹوئٹر

واضح رہے کہ سال 2019 میں دنیا بھر سے 25 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچے تھے۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے سال 2020 میں سعودی حکام نے صرف 1000 مقامی لوگوں کو حج کی اجازت دی۔ سال 2021 میں قرعہ اندازی کے تحت 60 ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ لیکن اس سال 10 لاکھ لوگوں کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔

Last Updated : Jul 4, 2022, 6:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.