Fire Incidents دو مختلف ممالک میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک - fire incident in Johannesburg South Africa
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ اور فلپائن کے دار الحکومت منیلا میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعے میں 35 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ Fire Incidents Kills Many People in the World
Published : Aug 31, 2023, 11:48 AM IST
جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 20 لوگوں کی موت ہوگئی اور 43 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیوز 24 پورٹل نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ سوشل نیٹ ورک ایکس پر جوہانسبرگ میونسپلٹی کے آفیشل اکاؤنٹ پر جوہانسبرگ ایمرجنسی منیجمنٹ سروسز کے ترجمان رابرٹ ملاودزی کے حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ " آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہو گئی ہے"۔
وہیں دوسری جانب فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے مضافات میں جمعرات کی علی الصبح ایک گھر میں آگ لگنے سے پندرہ لوگوں کی موت ہوگئی۔ فلپائنی حکومت کے بیورو آف فائر پروٹیکشن نے یہ اطلاع دی۔ بیورو نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے ہونے والی آتشزدگی کے واقعہ میں تین دیگر کو بچالیا گیا ہے۔ فائر فائٹرز نے تقریباً تین گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے۔ متاثرین میں گھر کے افراد اور گھریلو ملازمین شامل ہیں، یہ مکان کوئزون سٹی میں واقع ہے جہاں گھر کے افراد مقیم تھے۔
مزید پڑھیں: کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، مدد کے لیے فوج طلب
واضح رہے کہ دنیا بھر میں متعدد وجوہات کے باعث آتشزدگی کی وجہ سے آئے دن لوگوں کی اموات ہوتی ہیں۔ ان حادثات میں جانی نقصان کے ساتھ ساتھ مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔
یو این آئی