واشنگٹن: امریکی شہر شکاگو میں ہفتے کے آخر میں ہونے والی گولی باری میں زخمی ہونے والے 37 افراد میں سے اب تک نو لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع پیر کو اے بی سی نیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی۔ اے بی سی نیوز نے اتوار کو پولیس کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں میں 14 اور ایک 16 سالہ دو نوعمر لڑکیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 20 سال سے زائد تھیں اور ان میں ایک 69 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ جاری کردہ اطلاعات کے مطابق پہلی فائرنگ جمعہ کو تاخیر شب ہوئی جس کے نتیجے میں ایک نو عمر (17) زخمی ہوا۔ اس کے بعد اتوار کی صبح دوبارہ فائرنگ ہوئی جس میں 35 سالہ شخص ہلاک اور ایک خاتون (30) زخمی ہوگئی۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں شکاگو کے ایک پولیس اسٹیشن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو گولی لگ گئی جس میں ایک زخمی ہو گیا تھا۔ اس سے قبل جولائی 2022 میں امریکی ریاست شکاگو کے ہائی لینڈ پارک میں یوم آزادی کی پریڈ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوگئے تھے۔ امریکہ میں کچھ عرصے سے فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ کے شہر شکاگو میں یوم آزادی کا پروگرام منایا جا رہا تھا۔ جشن آزادی کے دوران گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے کہرام مچ گیا۔ درجنوں فائرنگ سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Firing in Turkiye ترکیہ میں کافی شاپ میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک
یو این آئی