ETV Bharat / international

Turkiye Road Accident ترکیہ سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک - ہاتائے میں سڑک حادثہ

ترکیہ میں پیش آئے سڑک حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ صوبہ ہاتائے میں ایک ٹرک کے گیس اسٹیشن پر قطار میں کھڑی کئی گاڑیوں سے ٹکرا جانے سے پیش آیا۔ road accident in Hatay

ترکیہ سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک
ترکیہ سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک
author img

By

Published : May 7, 2023, 11:08 AM IST

استنبول: ترکیہ کے صوبہ ہاتائے میں ہفتہ کو ایک ٹرک کے گیس اسٹیشن پر قطار میں کھڑی کئی گاڑیوں سے ٹکرا جانے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہوگئے۔ ترک میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کھڑی گاڑیوں کی قطار میں ٹرک کے گھس جانے کے بعد، گیس اسٹیشن کے قریب دو منی بسوں میں آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ ترکیہ کے جنوبی صوبے ہاتائے کے شہر بیلن کے باہر پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 6 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ ٹرک ڈرائیور کی شناخت اور گاڑی پر سے کنٹرول کھونے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ میں اگست 2022 میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا تھا۔ جنوبی ترکیہ میں ایک مسافر بس سڑک حادثے میں بچاو کا کام کرنے والی ہنگامی ٹیموں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے تھے۔ وزیر داخلہ کے مطابق تین فائر فائٹرز، دو پیرا میڈیکس اور دو صحافی اس درد ناک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ وہیں دیگر آٹھ اموات مسافر بس میں ہوئیں۔ ترک خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ اس کے دو صحافی ابتدائی حادثے کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد ایمبولینس کے پچھلے حصے کو شدید نقصان پہنچا اور بس ہائی وے کے کنارے پر جاگری۔

یہ بھی پڑھیں: Bus Collides at Accident Site in Turkey: ترکیہ میں حادثے پر حادثہ، تقریبا پندرہ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.