نیروبی: کینیا کے میگوری شہر میں ہفتہ کی صبح تنزانیہ کی سرحد کے قریب ایک ٹرک کے پیدل چلنے والوں اور کھڑی موٹر سائیکلوں پر چڑھ جانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ کینیا نیوز ایجنسی نے میگوری پولیس کمانڈر مارک ونزلا کے حوالے سے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور سمیت چھ بالغ افراد اور ایک سات سالہ لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق، تین دیگر متاثرین کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دریں اثناء دیگر میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔ کینیا نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ٹرک چاول کی بوریوں کو دارالحکومت نیروبی سے سرحدی شہر اسیبنیا لے جا رہا تھا اور تیز رفتاری سے چل رہا تھا، اس دوران صبح سات بجے ڈرائیور نے بریک پر کنٹرول کھودیا اور پارک کی گئی موٹرسائیکلوں، پیدل چلنے والوں کو کچل دیا۔
عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ڈرائیور نے حادثے سے عین قبل ہیڈلائٹس کو فلیش کرکے اوربار بار ہارن بجا کر پیدل چلنے والوں کو چوکنا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ میگوری کاؤنٹی کے کمانڈر مارک ونزالا نے کہا کہ ٹرک کے نیچے پھنسے افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حادثے میں یہ بھی خدشہ ہے کہ اس سڑک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bangladesh Bus Accident بنگلہ دیش میں بس حادثہ، سترہ افراد ہلاک
یو این آئی