ETV Bharat / international

Beijing Hospital Fire Incident بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے سے اکیس افراد ہلاک

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ جانکاری کے مطابق اس حادثے 21 لوگوں کی موت ہو گئی۔ Fire Incident in China Hospital

بیجنگ کے اسپتال میں آگ لگنے سے اکیس افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 19, 2023, 10:32 AM IST

بیجنگ: چین کے بیجنگ کے فینگتائی ضلع کے ایک اسپتال میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ اطلاع ڈسٹرکٹ فائر اینڈ ریسکیو کے محکمہ نے دی۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ فائر فائٹرز کو منگل کی دوپہر 12:57 بجے بیجنگ چانگ فینگ ہسپتال کی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ۔ آگ 1 بجکر 33 منٹ پر بجھا دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ اس نے اسپتال کے مشرقی حصے کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس ونگ میں سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کو داخل کر کے ان کا علاج کیا جاتا تھا۔ اس دوران 71 مریضوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ شام 6 بجے تک 21 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی تھی۔ واقعے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی ٹیمیں بیجنگ کے چانگ فینگ ہسپتال میں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران 71 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ان میں سے کئی لوگ زخمی ہوئے، جنہیں دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ واضح رہے دو روز قبل شرقی چین کے ژی جیانگ صوبے کے زنہوا شہر میں ایک فیکٹری کی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بتا دیں کہ ووئی کاؤنٹی کے صنعتی علاقے میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے کے بعد کئی لوگ پھنس گئے۔ جس میں 11 افراد کی موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Factory Fire in China چین میں فیکٹری میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.