ETV Bharat / international

Factory Fire in China چین میں فیکٹری میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک

چین میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے تقریبا گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ مشرقی چین کے ژی جیانگ صوبے کے زنہوا شہر میں پیش آیا۔ Factory Fire in Jinhua

چین میں فیکٹری میں آتشزدگی سے گیارہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 18, 2023, 10:43 AM IST

ہانگ زوؤ: مشرقی چین کے ژی جیانگ صوبے کے زنہوا شہر میں ایک فیکٹری کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام نے یہ معلومات منگل کو خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو دی۔ مقامی حکام نے آج بتایا کہ پیر کی دوپہر تقریباً 2:04 بجے ووئی کاؤنٹی کے صنعتی علاقے میں ایک عمارت کی تیسری منزل پر آگ لگنے کے بعد کئی لوگ پھنس گئے۔ آگ لگنے کے اس حادثے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ دو بار کی تلاش اور بچاؤ کارروائیوں کے بعد منگل کی صبح 4 بجے کے قریب ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی۔ فیکٹری میں آگ کیسے لگی اس کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں چین کے صوبے ہینان کے شہر آنیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔ چینی سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ آگ وینفینگ ضلع کے کیکسنڈا ٹرینگ کمپنی لیمیٹیڈ میں لگی تھی۔ اس واقعے میں دو افراد لاپتہ بھی ہو گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آگ بجھانے کے لیے 63 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے تھے۔ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا اور رات 11 بجے تک مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ حالانکہ آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک ہو گئے اور دو کو معمولی زخم آئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Fire at China Factory چین کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 36 افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.