ETV Bharat / international

Bangladesh Bus Accident بنگلہ دیش میں بس حادثہ، سترہ افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں ایک بس کے کھائی میں گر جانے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس بے قابو ہوکر بھنگا ڈھاکہ ایکسپریس وے کی ریلنگ توڑتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ bus falls into ditch in Bangladesh

بنگلہ دیش بس حادثہ میں سترہ افراد ہلاک
بنگلہ دیش بس حادثہ میں سترہ افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 19, 2023, 1:00 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں مداری پور کے ضلع شبچر کے قطب پور علاقے میں اتوار کی صبح ایک بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈھاکہ جانے والی عماد پربھان بس بے قابو ہوکر بھنگا- ڈھاکہ ایکسپریس وے کی ریلنگ توڑتے ہوئے کھائی میں جا گری، جس سے 16 مسافر کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو شبچر اور ڈھاکہ کے مختلف اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔ شبچر ہائی وے پولیس اسٹیشن کے انچارج افسر ابو نعیم مفضل حق نے بتایا کہ حادثہ میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ریسکیو کا کام جاری ہے۔ اس معاملے میں پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2023 میں بنگلہ دیش کے ضلع شریعت پور میں ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہو گئی تھی جس میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی۔ شریعت پور ضلع ڈھاکہ سے تقریباً 101 کلومیٹر جنوب میں واقعہ ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈھاکہ کی طرف جانے والی ایمبولینس گھنے کہرے کی وجہ سے سی این جی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور سمیت تمام 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں مریض اور ایمبولینس کے ڈرائیور بھی شامل تھے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں تباہ شدہ ایمبولینس سے لاشیں نکالنے کے لیے گھنٹوں جدوجہد کرنی پڑی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.