برازیلیا: برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل میں زبردست سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 لوگوں کی موت اور 20 لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ریو گرانڈے ڈو سل میں کم از کم 16 میونسپلٹیز جمعہ کے روز ایکسٹرا ٹراپیکل طوفان کی وجہ سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئیں۔ برازیلی میڈیا نے بتایا کہ کم از کم تین افراد ہلاک اور 12 دیگر لاپتہ ہیں۔ ریو گرانڈے ڈو سل کے شہری تحفظ کے افسران نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر کہا ’’اس وقت 11 اموات درج کی گئی ہیں۔‘‘ ریو گرانڈے ڈو سول میں تقریباً 120,000 گھر اور کاروبار سیلاب کی وجہ سے بجلی سے محروم ہیں اور متعدد میونسپلٹیوں نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق 41 متاثرہ میونسپلٹیز میں مجموعی طور پر 2,330 افراد کو بے گھر کر دیا گیا ہے اور 600 سے زیادہ کو ان کے گھروں سے نکالا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اٹلی کے ایمیلیا روماگنا علاقے میں سیلاب سے مختلف جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی 13 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ وہیں ہزاروں لوگوں کو ان کے گھروں سے بچایا گیا تھا جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Italy Flood اٹلی میں سیلاب سے تیرہ افراد ہلاک
یو این آئی