ETV Bharat / international

Armed Attacks in Nigeria نائیجیریا میں مسلح حملوں میں تیس افراد کی موت

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 12:12 PM IST

نائیجیریا میں ہلاکتوں اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو میں مسلح افراد کے حملوں میں تقریبا 30 افراد ہلاک ہو ہو گئے۔ Armed groups kill dozens in Nigeria

نائیجیریا میں مسلح حملوں میں تیس افراد کی موت

لاگوس: نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سوکوٹو کے کئی گاؤں پر مسلح افراد کے حملوں میں ہفتہ کو کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ سوکوٹو میں پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد تانگزا کے علاقے میں ایک ویجیلنس گروہ کے رکن تھے۔ گروپ کے کچھ ارکان ممکنہ تشدد کے خلاف کمیونٹی کوخبردار کرنے کے لیے علاقے کے اعظم گاؤں گئے تھے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ویجیلینس ارکان نے وہاں کے کچھ گاؤں والوں کو مارا پیٹا۔ اس پر 20 موٹر سائیکل سوار مسلح افراد گاؤں والوں کی مدد کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ اس کے بعد ویجیلنس گروپ کے لوگ مختلف گاؤوں میں چلے گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے ویجیلینس ارکان کا پیچھا کیا اور راکا میں آٹھ افراد، بلنگوا میں سات، جبا میں چھ، دبگی میں چار، راکا دتسے میں تین اور تسلیوا گاؤں میں دو افراد کو قتل کریا۔

واضح رہے کہ چار روز قبل جنوبی نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے دو کمیونٹیز پر حملوں میں کم از کم چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی پولیس کے ترجمان گریس ایرنگ کوکو نے یہ اطلاع دی۔ کوکو نے کہا کہ حملہ آوروں نے ریورز اسٹیٹ میں ابریکپو اور اوڈیریکے یوبی کی کمیونٹیز پر حملہ کیا، جس میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے شنہوا کو بتایا کہ یہ ہلاکتیں خطے میں حریف فرقہ وارانہ گروہوں کے درمیان تنازعہ کا معاملہ ہو سکتی ہیں، حملہ آوروں نے جوابی کارروائی کی۔ نائیجیریا کے کچھ حصوں میں مسلح حملے ایک بڑا سیکورٹی خطرہ بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں ہلاکتوں اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Attacks in Central Nigerian وسطی نائیجیریا کے دو گاؤں میں حملہ، 30 افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.