ETV Bharat / international

Gym Roof Collapse in China شمال مشرقی چین میں جم کی چھت گرنے سے دس کی موت

چین میں ایک حادثے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دراصل چین کے ہیلونگ جیانگ کے شہر کیکیہار شہر میں ایک اسکول کے جم کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب جانے سے جم میں موجود دس افراد ہلاک ہو گئے۔ school gymnasium roof Collapse in China

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 11:04 AM IST

شمال مشرقی چین میں جم کی چھت گرنے سے دس کی موت

ہاربن: چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر کیکیہار میں اتوار کو ایک اسکول کے جم کی چھت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کارکنوں نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پیر کی صبح 5.30 بجے تک امدادی کارکنوں نے ملبے سے 14 افراد کو نکال لیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے چار کی موقع پر ہی موت کی تصدیق ہوگئی اور چھ دیگر علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ لانگشا ضلع کے کیکیہار میں نمبر 34 مڈل اسکول کے تقریباً 1,200 مربع میٹر پر پھیلے ورزش گاه میں 19 افراد موجود تھے، جب یہ حادثہ پیش آیا۔ میونسپل سرچ اینڈ ریسکیو ہیڈ کوارٹر نے بتایا کہ چار افراد خود ہی بچ نکلے اور 15 پھنس گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ تعمیراتی کارکنوں نے ورزش گاه سے متصل ایک تعلیمی عمارت کی تعمیر کے دوران غیر قانونی طور پر جمنازیم کی چھت پر شیل کو رکھا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بارش کے سبب شیل بھاری ہو نے سے چھت گر گئی ۔ معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔ وہیں تعمیراتی کمپنی کے انچارج کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ 'جم میں 19 لوگ موجود تھے۔ پھر اچانک جم کی چھت گر گئی جس سے جم میں موجود لوگ ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے وقت چار افراد حادثے میں بچ گئے اور 15 افراد پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Landslides in China چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک، سات لاپتہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.