بنگلہ دیش کے شمالی ضلع پنچ گڑھ میں کشتی الٹنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق کم از کم 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پنچ گڑھ کے ڈپٹی کمشنر ظہیر الاسلام نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ اتوار کی سہ پہر پیش آیا۔ پنچ گڑھ کے بوڈا پولیس اسٹیشن کے ایک افسر سوجوئے کمار رائے نے ژنہوا خبر رساں ایجنسی کو بتایا، "اب تک خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ اہلکار کے مطابق 100 افراد کو لے جانے والی کشتی دوپہر 1.30 بجے کے قریب الٹ گئی۔ واقعے کے بعد زیادہ تر مسافر تیرنے میں کامیاب ہوگئے۔Boat Capsized in Bangladesh
بنگلہ دیش میں کم حفاظتی معیارات اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے کشتیوں کے حادثات عام ہیں۔ اس سال اب تک بنگلہ دیش میں کئی چھوٹے کشتیوں کے حادثات میں درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بحریہ کے حکام نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی لاکھوں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کشتیوں میں سے 95 فیصد سے زیادہ حفاظتی ضوابط پر پورا نہیں اترتی ہیں۔