ETV Bharat / international

Afghan Security Forces افغان سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

افغان سکیورٹی فورسز نے بلخ صوبے میں داعش کے متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کے علاوہ بلخ کے گورنر کے قتل میں ملوث عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ISIS Militants killed in Afghanistan

افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Mar 27, 2023, 4:33 PM IST

مزار شریف: افغانستان کے بلخ صوبے میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے کئی عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنسی نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مزار شریف شہر میں پولیس ضلع 5، 8 اور 10 میں آئی ایس گروپ کے ٹھکانوں پر حملے کئے گئے، جس میں کئی عسکریت پسند مارے گئے۔ اس کے علاوہ کابل، فاریاب اور بلخ صوبوں میں دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ بنانے اور ہفتے قبل بلخ کے گورنر کے قتل میں ملوث عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ افغان فورسز کی جانب سے قومی دارالحکومت کابل اور شمالی شہر مزار شریف میں آئی ایس کے ٹھکانوں کے خلاف گزشتہ ہفتوں میں شروع کیا جانے والا یہ چوتھا آپریشن ہے، جس میں آئی ایس سے وابستہ کئی عسکریت پسند مارے گئے۔

افغانستان کی نگراں انتظامیہ نے ملک میں مسلح مخالفین کو کچلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عسکریت پسند گروپ آئی ایس کو سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 18 مارچ کو طالبان نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر بہت سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کے روز کہا کہ طالبان کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ بلخ کے مزار شریف میں باغیوں کے خلاف ایک بڑا حملہ کیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کی سیکورٹی فورسز نے داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف ایک خصوصی آپریشن شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Taliban Forces Kill IS Members کابل میں داعش کے دو ارکان ہلاک، ایک گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.