ETV Bharat / international

Ghana Boat Capsizes گھانا میں کشتی پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک، متعدد لاپتہ - گھانا میں کشتی الٹ گئی

گھانا کے سوانا علاقے میں کشتی پلٹ جانے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ boat capsizes in Savannah

گھانا میں کشتی پلٹنے سے پانچ افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

author img

By

Published : May 28, 2023, 9:31 AM IST

اکرا: گھانا کے سوانا علاقے میں لوگوں کو لے جانے والی ایک کشتی کے پلٹنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ حکام نے ہفتے کی رات دیر گئے اس کی تصدیق کی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن (این اے ڈی ایم او) کے ساوانا علاقائی کوآرڈینیٹر باووک ایڈمز نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کپانڈائی کی طرف جانے والی کشتی درخت کے موٹے تنے سے ٹکرا گئی اور اس میں شگاف پڑ گیا۔ ایڈمز نے کہاکہ "مسافروں اور کشتی چلانے والوں کے ذریعہ حالات سے نمٹنے کے باوجود کشتی میں پانی سے بھرگئی اور ڈوب گئی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشتی میں سوار افراد کی تعداد کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

تاہم کشتی میں سوار لوگوں کے دوست اور رشتہ دار اپنے قریبی عزیزوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع این اے ڈی ایم او کو دے رہے ہیں۔ ایڈمز نے کہا کہ تلاش اور بچاؤ آپریشن کے دوران کچھ مسافروں کو محفوظ نکال لیا گیا ہے اور تلاشی مہم جاری ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پانچ سو پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی بحیرہ روم میں لاپتہ ہو گئی۔ دو انسانی تنظیموں کے مطابق ایک کشتی جس میں ایک نوزائیدہ بچہ اور حاملہ خواتین سمیت تقریباً 500 پناہ پناہ گزین سوار تھے وسطی بحیرہ روم میں لاپتہ ہو گئی۔ الارم فون گروپ نے جمعہ کو کہا کہ بدھ کی صبح اس کا کشتی سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس وقت، کشتی لیبیا کی بندرگاہ بن غازی کے شمال میں 320 کلومیٹر شمال میں اور مالٹا اور اٹلی کے جنوبی جزیرے سسلی سے 400 کلومیٹر (250 میل) سے زیادہ دور اونچے سمندروں میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Chinese fishing boat capsizes بحر ہند میں چینی ماہی گیر کشتی الٹنے کے بعد 39 افراد لاپتہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.