انقرہ: سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے دارالحکومت انقرہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اظہار تشکر کیا ہے۔ ترکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ترکیہ کے سرکاری دورے کے بعد صدر رجب طیب اردوگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) نے دارالحکومت انقرہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام شیئر کیا ہے۔Saudi Crown Prince Visits Turkey
محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے برادر ملک ترکیہ سے روانہ ہوتے ہوئے تو میں آپ کا ہمارے وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ انقرہ کے دورے کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور کئی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ اور سعودی عرب کے تعلقات ''خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے مقصد سے دونوں برادر ممالک کے مفادات میں ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے میڈیا نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ترکیہ اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی بڑے پیمانے پر کوریج کی ہے۔ سعودی عرب سے نشر ہونے والے الاحباریہ ٹیلی ویژن کی خبر میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعلقات ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کی نوید سنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Saudi Crown Prince Visits Turkiye: سعودی عرب کے ولی عہد کا دورہ ترکیہ
Erdogan Visits Saudi Arabia: سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی ترک صدر سے ملاقات
Trial of Khashoggi Killing: ترکی میں جمال خاشقجی قتل کیس کی سماعت معطل
خبر میں کہا گیا ہے کہ تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتا ہے کہ ترکیہ اور سعودی عرب نے ہر میدان میں اپنے موقف کی وجہ سے سفارتی تعلقات کو ممتاز کیا ہے، اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے دونوں ممالک کا تعاون اہم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام کی حمایت کی ہے۔ خبر میں یہ بھی بتایا گیا کہ ولی عہد کے دورہ ترکیہ کا مطلب تمام شعبوں میں تاریخی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔
خبر میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے باہمی دوروں سے تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب کے اخبارات اور وزارت خارجہ نے بھی محمد بن سلمان کے دورہ ترکیہ کے بارے میں ٹویٹر پر ''کراؤن پرنس ترکی میں ہے'' کے عنوان سے پوسٹ شیئر کی ہے۔ (یو این آئی)