ETV Bharat / international

Riyadh Air سعودی عرب میں نئی ایئر لائن کا آغاز - نئی ایئر لائن ریاض ایئر کا آغاز

سعودی عرب میں نئی ​​ایئرلائنز شروع کی جا رہی ہیں۔ اسے ریاض ایئر کا نام دیا گیا ہے۔ ریاض ایئر ایشیا سمیت تین براعظموں کے 100 شہروں کو ہوائی سفر کے ذریعے جوڑے گی۔ New airline launches in Saudi Arabia

سعودی عرب میں نئی ایئر لائن کا آغاز
سعودی عرب میں نئی ایئر لائن کا آغاز
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 1:50 PM IST

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ایک نئی قومی ایئر لائن 'ریاض ایئر' شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق مکمل طور پر ملک کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کی ملکیت والی اس ایئرلائن سے نان آئل جی ڈی پی میں 20 ارب امریکی ڈالر کا اضافہ اور دو لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی قومی ایئر لائن تین براعظموں کے درمیان سعودی عرب کے جغرافیائی صورتحال کا فائدہ اٹھائے گی، جس سے ریاض ایک عالمی گیٹ وے بننے کے ساتھ، نقل و حمل، تجارت اور سیاحت کے لیے ایک عالمی مقام بن جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب مغربی ایشیا میں آتا ہے، یہ ایک جزیرہ نما ملک ہے جس کے تین طرف سمندر ہے۔ ریاض ایئر ایشیا سمیت تین براعظموں کے 100 شہروں کو ہوائی سفر کے ذریعے جوڑے گی۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے دو سال قبل فیصلہ کیا تھا کہ ان کے ملک کو ایک ایسی ایئرلائنز کی ضرورت ہے جو تین براعظموں کو آپس میں ملا سکے۔ سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ نقل و حمل اور تجارت کے علاوہ سیاحت پر توجہ دینا ضروری ہے۔ ریاض کو گیٹ وے کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ریاض ایئر عالمی معیار کی ایئر لائن ہو گی۔ اس نئی ایئرلائنز سے دو لاکھ سے زیادہ روزگار پیدا ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Saudi Female Astronaut سعودی عرب کی پہلی خاتون خلا باز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.