ETV Bharat / international

Construction Projects in Saudi سعودی عرب دنیا میں تعمیراتی منصوبوں کا سب سے بڑا مرکز

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2016 میں قومی تبدیلی پروگرام پر عمل درآمد کے بعد سے بنیادی ڈھانچے اور تعمیرات کے منصوبوں پر آنے والی مجموعی لاگت 1.1 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی ہے۔ Construction Projects in Saudi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 3:04 PM IST

ریاض: سعودی عرب دنیا میں تعمیراتی منصوبوں کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے، مملکت میں بڑے پیمانے پر مکانات، ہوٹل، دفاتر، اسپتال اور دیگر عمارات تعمیر کی جارہی ہیں۔ سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2016 میں قومی تبدیلی پروگرام پر عمل درآمد کے بعد سے بنیادی ڈھانچے اور تعمیرات کے منصوبوں پر آنے والی مجموعی لاگت 1.1 ٹریلین ڈالر کی حد عبور کر گئی ہے۔ Construction Projects in Saudi

یہ رپورٹ نائٹ فرینک ریئل اسٹیٹ کنسلٹینسی نے منگل کو سعودی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ریاض میں شروع ہونے والی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر جاری کی ہے۔مملکت بھر میں 15 میگا منصوبے جاری ہیں جو مختلف مراحل میں ہیں، ان کے تحت 5 لاکھ سے زیادہ مکانات، 2 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ ہوٹلوں کے کمرے تیار کیے جا رہے ہیں، 4.3 ملین مربع میٹر کے پلاٹس پر کام ہو رہا ہے۔60 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر نئے دفاتر قائم کیے جا رہے ہیں، منصوبے 2030 تک مکمل ہوجائیں گے۔ ان کی بدولت سعودی عرب دنیا بھر میں تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے۔

مملکت میں صحت نگہداشت، تعلیم اور آسائشی امور کے منصوبے بھی جاری ہیں، صحت کے منصوبوں کے تحت 19 ہزار سے زائد بستر اسپتالوں کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، ان پر 14 ارب ڈالر کی لاگت آرہی ہے۔ نیوم اب تک منظر عام پر آنے والے منصوبوں میں سب سے بڑا ہے، اس پر نصف ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، پروگرام کے مطابق نیوم سٹی مکمل ہونے پر 90 لاکھ افراد شہر میں بسیں گے جبکہ 3 لاکھ نئے مکانات تعمیر ہوں گے۔سعودی دارالحکومت ریاض میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی و ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، توقع یہ ہے کہ 2030 تک دارالحکومت کی آبادی 120 فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ 17 ملین تک پہنچ جائے گی۔ریاض میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران 104 ارب ڈالر لاگت کے تعمیراتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔

بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، سب سے بھاری سرمایہ کاری نئے ریاض ایئرپورٹ پر ہوئی ہے۔ جس پر 147 ارب ڈالر کے لگ بھگ خرچ کیے گئے ہیں۔ میٹرو ریاض کا منصوبہ بھی بے حد اہم ہے اس پر 28 ارب ڈالر کے لگ بھگ لاگت آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Saudi Woman Sentenced: سوشل میڈیا پوسٹ پر سعودی خاتون کو 45 سال قید کی سزا، رپورٹ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.