ریاض: العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں سعودی عرب، یوریی یونین اور عرب لیگ نے گزشتہ رات منگل کو ایک مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ''عرب پیس انیشیٹو'' کی بحالی پر غور ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں قرار دیا گیا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے سیاسی حالات کی سازگاری نہ ہونے کی وجہ سے انسانی حوالے سے ایک خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے جو دو ریاستی حل کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔Arab Peace Initiative
اجلاس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ناجائز یہودی بستیوں کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مسلسل اضافہ کسی بھی وقت تشدد کی بڑی لہر کو جنم دے سکتا ہے جو صرف فلسطینیوں کے لیے نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرناک ہو گا۔
''عرب پیس انیشیٹو'' میں سعودی عرب کی طرف سے پیش کیا گیا تھا تاکہ اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان تنازعہ کا حل نکالا جا سکے۔ عرب لیگ نے اسی سال اپنی بیروت میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کے دوران اس عرب انیشیٹو کی تائید کی تھی۔ اس انیشیٹو کے مطابق عرب اقوام نے موقف اختیار کیا تھا 'اگر اسرائیل 67 کی جنگ میں زیر قبضہ جانے والے عرب علاقوں کو خالی کر دے اور آزاد فلسطینی ریاست قائم ہو جائے تو عرب اقوام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو ٹھیک کر لیں گی' اب بیس برس بعد اسی ''عرب پیس انیشیٹو'' کو دوبارہ سے شروع کیا جا رہا ہے تاکہ ایک پائیدار امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Israel Palestine conflicts: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان سیاسی مذاکرات ضروری، بین الاقوامی ریڈ کراس
منگل کی رات ہونے والے اجلاس کا مقصد عرب پیس انشیٹو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ٹھوس کوششوں کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس اجلاس کے لیے سعودی عرب نے کوشش کی تھی، سعودی عرب کی زیر قیادت اور عرب لیگ کی حمایت سے یورپی یونین نے اجلاس کی میزبانی کی۔ اس کوشش کے نتیجے میں?۵ ممالک اور تنظیمیں بشمول اقوام متحدہ، عرب لیگ اور او آئی سی امن کے عمل کے لیے ایک بار پھر متحرک ہونگے۔ اجلاس میں کے گئے فیصلوں کو دستاویز کی شکل میں امریکی عہدیداران کو بھی پیش کیا جائے گا۔ (یو این آئی)