ETV Bharat / international

China on Sanctions: پابندیاں تنازعات کے خاتمے کا کوئی طریقہ نہیں، چینی وزیر دفاع

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 4:31 PM IST

چین کے وزیر دفاع وی فینگے نے جنگ کسی بھی صورت حال میں آخری آپشن ہوتا ہے۔ پابندیاں لگا کر دباؤ بنانا اختلافات کو حل کرنے کا طریقہ نہیں ہے، پابندیوں سے کشیدگی میں اضافہ اور صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔China on Sanctions

چین کے وزیر دفاع وی فینگے
چین کے وزیر دفاع وی فینگے

بیجنگ: چین کے وزیر دفاع وی فینگے نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے حوالے سے اتوار کو کہا کہ پابندیاں عائد کرنا تنازعہ کو ختم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ سنگاپور میں منعقدہ ایشیا کی اہم چوٹی کانفرنس شانگری لا ڈائیلاگ Shangri La Dialogue میں اپنا موقف رکھتے ہوئے وی فینگے نے کہا کہ چین نے روسی فوج کو کوئی مدد فراہم نہیں کی اور رہی بات ماسکو کے ساتھ شراکت داری کی، تو اس کا مطلب کسی ملک کے خلاف جانا نہیں ہے۔China on Sanctions

یہ بھی پڑھیں: India China Tension: چین نے امریکی جنرل کے بیان کو آگ میں ایندھن ڈالنے کے مترادف قرار دیا

چینی وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ جنگ کسی بھی صورت حال میں آخری آپشن ہے۔ پابندیاں لگا کر دباؤ بنانا اختلاف کو حل کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔ وی فینگے نے خبردار کیا ہے کہ پابندیوں سے کشیدگی میں اضافہ اور صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ چین کو مسائل کے حل کے لئےامریکہ، نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) اور روس کے درمیان بات چیت کی امید ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.