ETV Bharat / international

روسی صدر پوتن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر

روسی صدر ولادیمیر پوتن اپنے اس دورے پر ماسکو کے لیے اہم شراکت داری کو مضبوط بنانے اور تیل کے شعبے میں تعاون کے مسائل کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل، فلسطین اسرائیل تنازع اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔۔ Putin visits Saudi Arabia and UAE

Russian President Vladimir Putin
روسی صدر پوتن سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 7:41 PM IST

Updated : Dec 6, 2023, 8:03 PM IST

دبئی: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ شروع کیا۔ پوتن کو امید ہے کہ اس دورے سے امریکہ کے اتحادی دو بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک سے مشرق وسطیٰ میں حمایت حاصل کی جائے گی۔ پوتن سب سے پہلے امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ پوتن کا کورونا وائرس وبائی امراض اور یوکرین میں جنگ پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے پوتن کی گرفتاری کے وارنٹ کے بعد اس خطے کا پہلا دورہ ہے۔

کیونکہ نہ تو سعودی عرب اور نہ ہی متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بانی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کی وجہ پوتن کو اس وارنٹ پر حراست میں لینے کی کسی خدشے کا سامنا نہیں ہے۔ پوتن پر ان ملک کے خلاف جنگ کے دوران یوکرین سے بچوں کے اغوا کے لیے ذاتی طور پر ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ پوتن نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس کو ان خدشات کے پیش نظر چھوڑ دیا تھا کہ وہاں پہنچنے پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پوتن کا استقبال کیا۔ روسی صدر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے بھی ملاقات کریں گے، بعد ازاں، ابوظہبی میں اپنا ورکنگ ایجنڈا مکمل کرنے کے بعد روسی صدر پوتن اسی دن سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔ وہاں وہ سعودی وزیر اعظم ولی عہد محمد بن سلمان آل سعود سے بات چیت کریں گے۔

اپنے اس دورے میں پوتن ماسکو کے لیے اہم شراکت داری کو مضبوط بنانے، توانائی کے مسائل اور علاقائی پالیسی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتین تیل کے شعبے میں تعاون کے مسائل کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل، فلسطین اسرائیل تنازع اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔

کل منگل کو روسی صدر کے معاون برائے بین الاقوامی امور یوری اوشاکوف نے کہا تھا کہ روسی صدر اس ہفتے سعودی عرب اور امارات کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ایک ورکنگ دورہ ہوگا اور اس میں بات چیت بنیادی طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہوگی‘‘۔ روسی خبر رساں ایجنسی "سپوتنک" کے مطابق سعودی عرب کے دورے سے قبل روسی صدر ابو ظبی میں اماراتی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پوتین دوطرفہ تعلقات، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ اور بین الاقوامی سیاست کے علاوہ اوپیک + اتحاد کے فریم ورک کے اندر تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے امور پر بھی بات کریں گے۔ اوشاکوف نے صحافیوں کو جنگ بندی کے قیام اور قیدیوں کے تبادلے کے بعد حقیقی تصفیہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اہم چیز طویل مدتی جنگ بندی کا حصول ہے۔ ہم اب بھی ایک طویل مدت تک کی جنگ بندی تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں

Last Updated : Dec 6, 2023, 8:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.