انقرہ: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ہفتہ کو کہا کہ روس کے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا امکان نہیں ہے، تاہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔Stoltenberg On Nuclear Weapons
اسٹولٹن برگ نے ترکی این ٹی وی براڈکاسٹرکو بتایا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکانات کم تھے لیکن اتحاد اس کے بارے میں بہت سنجیدہ ہے۔ کیونکہ ایٹمی حملے تباہ کن ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ ایٹمی جنگ میں کوئی نہیں جیتے گا۔ انہوں نے روس کے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک رویے کی مذمت کی۔ اس سے قبل ہفتے کے شروع میں، روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روس کی جوہری پالیسی جنگ کی ناقابل قبولیت کے اصول پر مبنی ہے جس میں کوئی فاتح نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War روس یوکرین جنگ کے سبب جاپان میں توانائی کے بحران کا خدشہ
یواین آئی