ETV Bharat / international

Russia Ukraine War یوکرین کا دعویٰ، جوہری پلانٹ کے قریبی شہروں پر روس کی بمباری - زاپورزہزیا جوہری پاور پلانٹ

روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ چھ ماہ سے تنازع جاری ہے۔ دونوں ممالک کی فوجیں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ پر قبضے کے لیے لڑ رہی ہیں۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنوبی یوکرین میں محاصرہ زدہ زاپورزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ممکنہ تباہی سے خبردار کیا تھا۔ Russia Ukraine War

Russia Ukraine War, Ukraine claims Russia bombed cities near nuclear plant
یوکرین کا دعویٰ، جوہری پلانٹ کے قریبی شہروں پر روس کی بمباری کی
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 9:28 PM IST

کیف: یوکرینی حکام نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ روسی افواج نے یوکرین کے مقبوضہ حصوں میں یورپ کے سب سے بڑے زاپورزہزیا جوہری پاور پلانٹ کے قریبی شہروں پر میزائل اور توپ سے حملے کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے جوہری پاور پلانٹ کی حفاظت کے حوالے سے بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں جو اس وقت روسی قبضے میں ہے اور جسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔Russia Ukraine War

نیپروپیٹروسک علاقے کے گورنر ویلنٹن ریزنیچینکو نے کہا کہ نیکوپول اور مارہانیٹ پر گراڈ میزائلوں اور توپ کے گولوں سے حملہ کیا گیا۔ یہ علاقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب دریائے ڈینیپر کے صرف 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ روسی فوج نے جنگ کے شروع میں جوہری پلانٹ پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اسے یوکرین کے اہلکار چلا رہے ہیں۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر پلانٹ پر گولہ باری کا الزام لگاتے رہے ہیں، جس سے علاقے میں جنگ اور تباہی کا خدشہ ہے۔

حکام نے جمعہ کے روز پلانٹ کے قریب رہنے والے لوگوں میں آئوڈین کی گولیاں تقسیم کرنا شروع کردی ہیں تاکہ تابکاری کی صورت میں ان کی حفاظت کی جا سکے۔ یوکرین کی جانب سے شیلنگ کا دعویٰ پلانٹ کو عارضی طور پر بند کیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔حکام کے مطابق ٹرانسمیشن لائن میں آگ لگنے کے باعث پلانٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔حالیہ سیٹلائٹ تصاویر میں کیمپس میں لیبارٹری سے پچھلے کئی دنوں سے شعلے اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Zelensky on Nuclear Power Plant یوکرین میں جوہری پاور پلانٹ تباہی کے دہانے پر

Zaporizhzhia Nuclear Power Plant روس نے نیوکلیائی پلانٹ کے علاقے سے فوج ہٹانے کا مطالبہ مسترد کیا

UN chief on Nuclear Plant: نیوکلیئر پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی ہوگا، یو این سربراہ

Attack near Nuclear Plant in Ukraine: بھارت کا یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب حملے پر اظہار تشویش

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جنوبی یوکرین میں محاصرہ زدہ زاپورزہزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ممکنہ تباہی سے خبردار کیا تھا۔ زیلنسکی نے جمعہ کی رات اپنے ویڈیو خطاب میں کہا، "میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ صورت حال بہت خطرناک ہے۔ کوئی بھی تکرار .. ایک بار پھر پاور پلانٹ کو تباہی کے دہانے پر لے آئے گی۔ جمعرات کو پلانٹ کو بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی، جس سے ایٹمی تباہی کا خطرہ بڑھ گیا تھا جبکہ یوکرینی حکام نے اس بندش کا ذمہ دار روسی گولہ باری کو قرار دیا۔ بجلی منقطع ہونے کے بعد پلانٹ صرف اس کی ہنگامی بجلی کی فراہمی کی وجہ سے ایک سنگین حادثے سے بچ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.