ETV Bharat / international

Russia Ukraine grain agreement: روس یوکرین اناج معاہدے کے بعد سے لاکھوں ٹن غذائی اجناس یوکرین سے بھیجے گئے، ترکی کا دعویٰ

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 8:13 PM IST

روس یوکرین اناج معاہدے Russia Ukraine grain agreement کے بعد سے اب تک یوکرین کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے کل 6,22,000 ٹن اناج بھیجا جا چکا ہے۔ ترکی اور اقوام متحدہ نے روس اور یوکرین کو اناج کی برآمدات معاہدے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ اس معاہدے کو خوراک کے عالمی بحران کو کم کرنے میں کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔

Russia Ukraine grain agreement
Russia Ukraine grain agreement

انقرہ: ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق جولائی کے آخر میں روس یوکرین اناج معاہدے Russia Ukraine grain agreement کے بعد سے اب تک یوکرین کی بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے کل 6,22,000 ٹن اناج بھیجا جا چکا ہے۔ وزارت نے ٹویٹر پر کہا کہ 25 بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج برآمد کرنے کے لیے روانہ ہوئے، جب کہ یکم اگست سے 18 جہاز بندرگاہوں میں داخل ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ترکی اور اقوام متحدہ نے جولائی کے آخر میں روس اور یوکرین کو اناج کی برآمدات پر ایک معاہدے پر دستخط کرنے میں مدد کی جس کے ساتھ ہی فروری میں ماسکو کے حملے کے بعد سے یوکرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کو توڑ دیا گیا۔

بحیرہ اسود میں اناج کی برآمدات کی نگرانی کے لیے استنبول کے ایک مشترکہ رابطہ مرکز میں بحری جہازوں کا معائنہ بین الاقوامی ٹیم کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ اناج پر انحصار کرنے والے بہت سے ممالک کے لیے یوکرین سے کھیپ اہم سمجھی جاتی ہے، جسے یورپ کی روٹی باسکٹ کہا جاتا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے غریب ممالک کے کئی خطوں میں شدید قلت کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔ جب سے روس نے اپنے پڑوسی ملک پر حملہ کیا اور ملک کی بندرگاہیں بند کیں، لاکھوں ٹن اناج یوکرین کی بندرگاہوں میں پھنس گیا۔ یوکرین نے روسی حملے کے خوف سے بندرگاہ کو بندکر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Russia Ukraine Grain Deal: روس یوکرین کا اناج معاہدہ خوراک کے عالمی بحران کو کم کر سکتا ہے

Russia Ukraine Grain Deal: روس یوکرین کے مابین اناج معاہدے کے بعد یوکرین کے مرکزی بندرگاہ پر حملہ

Russia Strikes on Odesa Port: ماسکو نے یوکرین کے اوڈیسا بندرگاہ کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریئس اور ترک صدر رجب طیب اردوگان نے جمعرات کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔ روس کی طرف سے یوکرین میں فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کا یہ پہلا دورہ یوکرین ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا دوسرا دورہ تھا۔ اس دورے سے جنگ کی روک تھام کے حوالے سے کوئی بڑی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن کم از کم مخصوص مسائل پر کچھ کامیابی ملنے کی امید ضرور تھی تاہم ابھی کوئی اہم پیش رفت کی اطلاع نہیں ہے۔ یوکرین کے مغربی شہر لیف میں ہونے والی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں رہنماؤں نے جنگی قیدیوں کے تبادلے اور اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ماہرین کے یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ کو محفوظ بنانے میں مدد کرنے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جو شدید لڑائی کے درمیان تباہی کا خدشہ پیدا کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.