روس نے امریکی پابندیوں کے جواب میں مزید 25 امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ Russia took a big step against America روس کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ روس امریکی حکام کے مخالفانہ اقدامات کا سخت جواب دے گا جو روس مخالف جذبات پیدا کرنے، دو طرفہ تعلقات کو تباہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو بڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پابندی کی نئی فہرست میں امریکی کانگریس کے ارکان، اعلیٰ عہدے دار، تاجر، ماہرین اور ثقافتی شخصیات اور کامرس سیکرٹری جینا ریمنڈو بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ روس اب تک 1073 امریکی شہریوں پر پابندیاں عائد کر چکا ہے۔
مزید پڑھیں:روسی اور امریکی سفیروں کی واشنگٹن اور ماسکو واپسی پر اتفاق
یو این آئی