ماسکو: روس کی فیڈرل سکیورٹی سروسز نے بدھ کے روز آٹھ افراد کو کریمیا کے پل پر دھماکے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ دراصل ہفتے کے روز کریمیا کے پل پر ایک ٹرک پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں جزیرہ نما کریمیا جانے والی ٹرین کے سات فیول ٹینکوں میں آگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، دھماکے میں تین افراد ہلاک بھی ہوئے، جس کے نتیجے میں پل کے دو حصے جزوی طور پر گر گئے۔روس اس کریمیا پل کے ذریعے ہی یوکرین کے جنوبی حصے میں جنگی ساز و سامان بھیجتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت، روس کے پانچ شہریوں، یوکرین اور آرمینیا کے تین شہریوں کو، جنھوں نے جرم کی تیاری میں حصہ لیا تھا، کو ایک فوجداری مقدمے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ Crimea bridge attack
جزیرہ نما کریمیا کی روسی حمایت یافتہ علاقائی پارلیمان کے صدر نے یوکرین کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یوکرینی حکام وقتاً فوقتاً اس پل پر حملے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں اور بعض نے اس حملے کی تعریف بھی کی ہے، تاہم یوکرین نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ روس کی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی نے کہا کہ ایندھن لے جانے والی ٹرین کی سات بوگیوں میں اس وقت آگ لگ گئی جب ٹرک میں رکھا بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں پل کے دو حصے جزوی طور پر منہدم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:
Explosion on Kerch bridge کریمیا کے پل پر دھماکہ ابھی تو شروعات ہے، یوکرین کی روس کو وارننگ
Crimea Bridge Explosion کریمیا کے پُل کو دھماکے کے بعد جزوی طور پر کھول دیا گیا
کریمین پل کو 2018 میں صدر ولادیمیر پوتن نے کھولا تھا، ماسکو کے کریمیا کو الحاق کرنے کے چار سال بعد اور اسے جزیرہ نما کو روس کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک سے جوڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔یہ یورپ کا سب سے لمبا پل ہے۔ اس کی تعمیر میں 3.6 بلین ڈالر لاگت آئی تھی۔ روس نے 2014 میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کریمیا کو روس میں ضم کرلیا تھا۔ جزیرہ نما کریمیا روس کے لیے علامتی اہمیت کا حامل ہے اور جنوب میں اس کی فوجی کارروائیوں کے لیے اہم ہے۔ اگر پل بند ہو جاتا ہے، تو اس سے کریمیا تک سامان لے جانا مشکل ہو جائے گا۔
تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی پارٹی کے ایک رکن پارلیمان نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ اس واقعے کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے اسے کریمیا کو کنٹرول کرنے اور اسے روسی سرزمین سے الحاق کرنے کی روس کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔ سرونٹ آف پیپلز پارٹی کے رہنما ڈیوڈ اراکامیا نے ٹیلی گرام پر لکھا، 'روس کی غیر قانونی تعمیرات گرنے لگی ہیں اور آگ لگ رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر آپ دھماکہ خیز مواد بناتے ہیں، تو جلد یا دیر یہ آپ پر بھی پھٹ جائے گا۔ اور یہ تو صرف شروعات ہے۔