ETV Bharat / international

Egyptian President Arrives in India مصری صدر السیسی کی آمد پر وزیراعظم مودی کا خیرمقدم

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 7:29 PM IST

Updated : Jan 24, 2023, 10:38 PM IST

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو 74ویں یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی ہیں، منگل کی شام تقریباً 6 بجے نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ 24 سے 27 جنوری تک اپنے سرکاری دورے پر السیسی کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مصر کے صدر کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

Republic Day chief guest Egyptian President al Sisi arrives in New Delhi
یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی مصری صدر السیسی نئی دہلی پہنچ گئے

نئی دہلی : مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی منگل کی شام نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر راجکمار رنجن سنگھ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وہ 74ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ 24 سے 27 جنوری تک سرکاری دورے پر ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں پانچ وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مصری صدر کے دورے بھارت کو تاریخی دورہ قرار دیتے نے کہا کہ سیسی کے یوم جمہوریہ پریڈ کا مہمان خصوصی ہونا بے حد خوشی کی بات ہے۔ٹویٹر پر پی ایم مودی نے صدر عبدالفتاح السیسی کو خوش آمدید کہا اور لکھا کہ ہمارے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی کے طور پر آپ کا تاریخی دورہ تمام ہندوستانیوں کے لیے بہت خوشی کی بات ہے، ہم کل بات چیت کے لیے منتظر ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا ایڈوائزری کے مطابق، اگلے روز یعنی بدھ کو، مصر کے صدر السیسی کا راشٹرپتی بھون میں ایک رسمی استقبال کیا جائے گا۔ وہ صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر سے بھی ملاقات کریں گے۔ جے شنکر کے ساتھ وہ راشٹرپتی بھون میں میٹنگ کریں گے، اسی دن مصری صدر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یادگار راج گھاٹ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔

وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے اور اپنے قیام کے دوران باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسی شام صدر دروپدی مرمو دورہ کرنے والے معززین کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت کا اہتمام کریں گی۔ یوم جمہوریہ پر السیسی بطور مہمان خصوصی یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مصری فوج کا ایک فوجی دستہ بھی دیگر دستوں کے ساتھ راج پتھ پر مارچ کرے گا۔

سیسی نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے اور وہ ہندوستان میں کاروباری برادری سے بات چیت کریں گے۔مصری صدر السیسی 27 جنوری کو قاہرہ کے لیے روانہ ہوں گے۔وزارت خارجہ نے پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب جمہوریہ مصر کے صدر کو ہمارے یوم جمہوریہ پر مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ مصری فوج کا ایک فوجی دستہ بھی یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کرے گا۔

وزارت خارجہ نے کہا، "صدر سیسی کے آنے والے دورے سے ہندوستان اور مصر کے درمیان وقتی تجربہ شدہ شراکت داری کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کی امید ہے۔"قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور مصر اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ ہندوستان نے اپنی G20 صدارت کے دوران مصر کو بطور مہمان ملک مدعو کیا ہے

Last Updated : Jan 24, 2023, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.