واشنگٹن: امریکہ نے ایران کے روسی ساختہ 'خیام' نامی سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑے جانے کے بعد اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان بڑھنے والا تعاون عالمی برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ تشکیل دیتا ہے۔US On Russia and Iran
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انادولو ایجنسی کو ای میل کے ذریعے اپنے بیان میں کہا ہے وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ روس نے 'ایران کے نام پر جاسوسی کی اعلی صلاحیتوں کا حامل سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس اور ایران اتحاد میں مضبوطی کو پوری دنیا کی جانب سے ایک عظیم سطح کے خطے کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔
واضح کہ قزاقستان کی قاز ٹیک نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق خیام سیٹلائٹ کو کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 52 منٹ پر بائے کونر خلائی اسٹیشن سے روسی سویوز راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ ایران نے مذکورہ سیٹ لائٹ کے ساتھ روسی ساختہ 16 چھوٹے مواصلاتی سیارے بھی خلا میں چھوڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Iran launched a satellite carrier rocket: ایران نے اپنا سیٹلائٹ راکٹ خلا میں بھیجا
یو این آئی