ETV Bharat / international

UK PM liz truss برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری - motion of no confidence against Liz Truss

برطانوی پارلیمان کے ارکان برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کو نکالنے کے لیے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سے برطانیہ میں 2016 سے اب تک تین وزیر اعظم وقت سے پہلے رخصت ہو چکے ہیں۔UK PM liz truss

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 10:23 PM IST

لندن: برطانوی پارلیمان کے ارکان برطانوی وزیر اعظم لز ٹرس کو نکالنے کے لیے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کو نکالنے کی تیاری کی جارہی ہے، برطانوی پارلیمان کے ارکان نو منتخب وزیر اعظم لزٹرس کے خلاف اسی ہفتے فیصلہ کن قدم اٹھا سکتے ہیں۔UK PM liz truss

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد ارکان ان کے خلاف پارٹی کمیٹی کے ہیڈ گراہم بریڈی کے پاس عدم اعتماد کے لیٹرز جمع کروانے کے لیے تیار ہیں۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد سے برطانیہ میں 2016 سے اب تک تین وزیر اعظم وقت سے پہلے رخصت ہو چکے ہیں۔

ارکان پارلیمان پارٹی کیمٹی کے سربراہ پر زور دیں گے کہ وہ برطانوی وزیر اعظم کو بتائیں کہ ان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ ارکان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ فوری طور پر اس عہدے کو نہیں چھوڑتیں تو پھر پارٹی ضوابط میں ایسی تبدیلی کریں کہ فوری طور پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا جا سکے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گراہم بریڈی نے ارکان کے اس اقدام کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ارکان کو جواب میں کہا کہ لز ٹرس اور نو منتخب چانسلر کو حق حاصل ہے کہ وہ نئے بجٹ کے حوالے سے اپنی معاشی حکمت عملی کو ترتیب دیں۔

اس طرح دی ٹائمز کی رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ ارکان پارلیمان نے لزٹرس کو ہٹائے جانے کے معاملات پر مشاورت کی ہے۔لِز ٹرس جنہوں نے پچھلے ماہ ہی ٹیکسوں میں کمی کرنے کا وعدہ کر کے کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت حاصل کی تھی، ان کو اب اپنی ہی سیاسی بقا کا مسئلہ درپیش ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Liz Truss Fired FM Kwarteng لز ٹرس کو قانون سازوں کی مخالفت کا سامنا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.