ETV Bharat / international

PTI Sialkot Jalsa: سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی جگہ خالی کرانے کے لیے پولیس کی کارروائی - سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ

سیالکوٹ کی ضلع انتظامیہ نے مسیحی برادری کے اعتراضات کے بعد پی ٹی آئی کی ریلی کے انعقاد کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکن جلسے کی تیاریوں کے لیے گراؤنڈ پہنچ گئے۔ Police stops PTI rally preparations in Sialkot

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسہ کی جگہ خالی کرانے کے لیے پولیس کی کارروائی

author img

By

Published : May 14, 2022, 2:25 PM IST

پاکستان پولیس نے سیالکوٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے مقام کو خالی کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے بغیر اجازت مسیحی برادری کی ملکیتی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا جس کی بنیاد پر پولیس نے جگہ خالی کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ Police stops PTI rally preparations in Sialkot, arrests Usman Dar

قبل ازیں سیالکوٹ کی ضلع انتظامیہ نے مسیحی برادری کے اعتراضات کے بعد پی ٹی آئی کی ریلی کے انعقاد کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کی جانب سے اپنی ملکیتی جگہ پر جلسہ کرنے کی کال کی مخالفت کی تھی اور اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سمیت پارٹی کے سینکڑوں کارکن جلسے کی تیاریوں کے لیے گراؤنڈ پہنچ گئے۔ اس دوران ڈار اور ان کے حامیوں کو پولیس نے دیگر کارکنوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ سیالکوٹ کے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ مسیحی برادری کی درخواست پر سی ٹی آئی گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور انتظامیہ پارٹی کو جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کو تیار ہے۔ تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کی تردید کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.