ETV Bharat / international

Russia Ukraine War پولینڈ میں میزائل گرنے سے دو افراد ہلاک - Russian missile attack on Ukraine

پولینڈ میں روسی میزائل گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولینڈ حکومت نے میزائل واقعے پر روسی سفیر کو طلب کیا ہے۔ Poland summons Russia over missile incident

پولینڈ میں روسی میزائل گرا، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 16, 2022, 10:06 AM IST

Updated : Nov 16, 2022, 10:19 AM IST

وارسا: یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ میں میزائل گرنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ بی بی سی نے کہا کہ یہ رپورٹیں روس کی جانب سے یوکرین پر نئے حملوں کی لہر شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کیا ہوا ہے۔ یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری ایحناٹو کے مطابق منگل کے روز یوکرین پر90 سے زیادہ میزائل داغے گئے، جن میں سے 70 سے زیادہ کو کامیابی سے مار گرایا گیا۔ Russian missiles attacking Ukraine

وہیں پولینڈ حکومت نے میزائل واقعے پر روسی سفیر کو طلب کیا ہے۔ پولینڈ حکومت ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے بعد کچھ فوجی یونٹوں کو ہائی الرٹ پر رکھ رہی ہے۔ اس سے قبل پولش میڈیا نے کہا تھا کہ روسی میزائل یوکرین کی سرحد پار کر کے پولینڈ پر گرے تھے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا کہ وہ پولینڈ پر جان بوجھ کر حملہ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War یوکرینی فوج کا دو فوجی اڈوں پر حملہ، پچاس روسی فوجی ہلاک

روس نے اس حملے کے ذمہ دار ہونے کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں "صورتحال کو مزید خراب کرنے کے لیے جان بوجھ کر کی گئی اشتعال انگیزی" قرار دیا۔ امریکہ اور دیگر بین الاقوامی طاقتوں نے کہا کہ وہ اس بابت چھان بین کر رہے ہیں لیکن ابھی تک ذمہ داری طے کرنا باقی ہے۔ پولینڈ کے فائر فائٹرز نے دھماکے کی وجہ بتائے بغیر مشرقی قصبے پرزیوڈو میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 16, 2022, 10:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.