ETV Bharat / international

PM Modi Visits Egypt پی ایم مودی نے مصر کی الحکیم مسجد کا دورہ کیا

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 11:57 AM IST

Updated : Jun 25, 2023, 4:12 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی مصر کے دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ 24-25 جون کو مصر میں مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے۔ اس دوران آج انہوں نے مصر کی الحکیم مسجد کا دورہ کیا۔ pm modi visits al hakim mosque

پی ایم مودی نے مصر کی الحکیم مسجد کا دورہ کیا

قاہرہ: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو مصر کی الحکیم مسجد کا دورہ کیا۔ الحکیم مسجد مصر کے قاہرہ میں 11ویں صدی کا ایک اہم تاریخی اور ثقافتی مقام ہے۔ یہ مسجد بھارت اور مصر کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی گواہی کے طور پر کھڑی ہے۔ اس دورے میں جو چیز اور بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ الحکیم مسجد کی قابل ذکر بحالی ہے، جو داؤدی بوہرہ برادری کی غیر متزلزل لگن اور حمایت کے ذریعہ ممکن ہوئی ہے۔ الحکیم مسجد اپنی صدیوں پرانی وراثت، مذہبی اور تاریخی اہمیت کی روشنی کے طور پر جانی جاتی ہے، جو بھارتی اور مصری ثقافتوں کے امتزاج کو ظاہر کرتی ہے۔

اس دوران وزیر اعظم مودی نے مصر میں ہیلیوپولس وار گریو سیمیٹری کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران عظیم قربانیاں دی تھیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رشتے کو مزید تقویت ملے گی۔ اس کے بعد پی ایم مودی مصر میں مقیم بھارتی تارکین وطن سے بات چیت کریں گے۔ یہ عمل نہ صرف لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتا ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلے میں حصہ ڈالنے کے لیے ڈائاسپورا کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔

#WATCH | Prime Minister Narendra Modi visits Heliopolis War Cemetery in Egypt's Cairo and pays tribute to Indian soldiers who made supreme sacrifices during the First World War. pic.twitter.com/pXs4D1AhQJ

— ANI (@ANI) June 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: PM Modi in Egypt مودی مصر پہنچے، صدر السیسی سے دو طرفہ امور پر بات کریں گے

پی ایم مودی کا مصر کا دورہ 24-25 جون دو دن پر محیط ہے اس سال کے شروع میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں صدر السیسی کی بطور مہمان خصوصی موجودگی کے بعد یہ ایک باہمی اشارے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ صدر السیسی کا بھارت کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا، جس کا نتیجہ دونوں ممالک نے باہمی طور پر اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کا درجہ دینے پر اتفاق کیا۔

قاہرہ: وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو مصر کی الحکیم مسجد کا دورہ کیا۔ الحکیم مسجد مصر کے قاہرہ میں 11ویں صدی کا ایک اہم تاریخی اور ثقافتی مقام ہے۔ یہ مسجد بھارت اور مصر کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی گواہی کے طور پر کھڑی ہے۔ اس دورے میں جو چیز اور بھی زیادہ اہمیت رکھتی ہے وہ الحکیم مسجد کی قابل ذکر بحالی ہے، جو داؤدی بوہرہ برادری کی غیر متزلزل لگن اور حمایت کے ذریعہ ممکن ہوئی ہے۔ الحکیم مسجد اپنی صدیوں پرانی وراثت، مذہبی اور تاریخی اہمیت کی روشنی کے طور پر جانی جاتی ہے، جو بھارتی اور مصری ثقافتوں کے امتزاج کو ظاہر کرتی ہے۔

اس دوران وزیر اعظم مودی نے مصر میں ہیلیوپولس وار گریو سیمیٹری کا بھی دورہ کیا، جہاں وہ بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران عظیم قربانیاں دی تھیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی رشتے کو مزید تقویت ملے گی۔ اس کے بعد پی ایم مودی مصر میں مقیم بھارتی تارکین وطن سے بات چیت کریں گے۔ یہ عمل نہ صرف لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیتا ہے بلکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلے میں حصہ ڈالنے کے لیے ڈائاسپورا کو ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔

  • #WATCH | Prime Minister Narendra Modi visits Heliopolis War Cemetery in Egypt's Cairo and pays tribute to Indian soldiers who made supreme sacrifices during the First World War. pic.twitter.com/pXs4D1AhQJ

    — ANI (@ANI) June 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: PM Modi in Egypt مودی مصر پہنچے، صدر السیسی سے دو طرفہ امور پر بات کریں گے

پی ایم مودی کا مصر کا دورہ 24-25 جون دو دن پر محیط ہے اس سال کے شروع میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں صدر السیسی کی بطور مہمان خصوصی موجودگی کے بعد یہ ایک باہمی اشارے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ صدر السیسی کا بھارت کا دورہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا، جس کا نتیجہ دونوں ممالک نے باہمی طور پر اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کا درجہ دینے پر اتفاق کیا۔

Last Updated : Jun 25, 2023, 4:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.