ETV Bharat / international

PM Modi Talks to UK PM وزیراعظم مودی کی رشی سونک سے ٹیلیفونک گفتگو - رشی سونک نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم نریندر مودی نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے فون پر بات کی اور انہیں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دیا۔ اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں امید ظاہر کی۔PM Modi talks to UK PM

PM Modi talks to UK PM Rishi Sunak
وزیراعظم مودی کی رشی سونک سے ٹیلیفونک گفتگو
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 9:05 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے فون پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں امید ظاہر کی۔ PM Modi talks to UK PM پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک سے بات کرکے خوشی ہوئی۔ میں نے انہیں برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ہم اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ہم نے ایک جامع اور متوازن ایف ٹی اے کے جلد نتیجہ اخذ کرنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔

پی ایم مودی کا ٹویٹ
پی ایم مودی کا ٹویٹ

پی ایم مودی کے ٹویٹ کے جواب میں رشی سونک نے لکھا کہ شکریہ وزیر اعظم نریندر مودی۔ جیسا کہ ہم اپنے سیکورٹی، دفاعی اور اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے میں لگے ہیں، میں اس بارے میں پرجوش ہوں کہ ہماری دو عظیم جمہوریتیں کیا کچھ حاصل کر سکتی ہیں۔

رشی سونک کا ٹویٹ
رشی سونک کا ٹویٹ

غور طلب ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ جیمز کلیورلی اس ہفتے بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس دوران وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل- انسداد دہشت گردی کمیٹی کی خصوصی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ بھارتی نژاد رشی سونک کے منگل کو وزیر اعظم بننے کے بعد یہ برطانیہ کا اعلیٰ سطح کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا اجلاس 28 اور 29 اکتوبر کو ہوگا۔ اس کا انعقاد 28 اکتوبر کو ممبئی میں اور 29 اکتوبر کو دہلی میں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.