نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو دبئی میں کوپ 28 سربراہی اجلاس کے موقع پر اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی۔ اس دوران وزراعظم مودی نے اسرائیل فلسطین کے مسئلہ کے جلد اور پائیدار حل کے لیے دو ریاستی حل اور سفارت کاری کے پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے حماس کی طرف سے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کا بھی خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے جنگ میں متاثرہ آبادی کے لیے انسانی امداد کی مسلسل اور محفوظ ترسیل کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے دو ریاستی حل اور سفارت کاری کے ذریعے اسرائیل فلسطین مسئلہ کے جلد اور پائیدار حل کے لیے بھارت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
-
PM @narendramodi met President @Isaac_Herzog of Israel on the sidelines of #COP28 WCAS in Dubai.
— Arindam Bagchi (@MEAIndia) December 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The two leaders exchanged views on the ongoing Israel-Hamas conflict in the region. PM expressed his condolences on the loss of lives in the October 07 terror attacks and welcomed… pic.twitter.com/Cmfvmb5uBt
">PM @narendramodi met President @Isaac_Herzog of Israel on the sidelines of #COP28 WCAS in Dubai.
— Arindam Bagchi (@MEAIndia) December 1, 2023
The two leaders exchanged views on the ongoing Israel-Hamas conflict in the region. PM expressed his condolences on the loss of lives in the October 07 terror attacks and welcomed… pic.twitter.com/Cmfvmb5uBtPM @narendramodi met President @Isaac_Herzog of Israel on the sidelines of #COP28 WCAS in Dubai.
— Arindam Bagchi (@MEAIndia) December 1, 2023
The two leaders exchanged views on the ongoing Israel-Hamas conflict in the region. PM expressed his condolences on the loss of lives in the October 07 terror attacks and welcomed… pic.twitter.com/Cmfvmb5uBt
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ایکس پر کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے دبئی میں کوپ 28 کے موقع پر اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے 07 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وہیں صدر اسحاق ہرزوگ نے بھارت کی جی 20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور بھارت-مشرق وسطی-یورپ اقتصادی راہداری کے آغاز کا بھی خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں