ETV Bharat / international

PM Modi Awarded Order of the Nile وزیراعظم مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا گیا - مودی کا دورہ مصر

وزیر اعظم نریندر مودی کو اتوار کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا، جو مصر کا اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے۔ یہ 13واں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے جو دنیا کے مختلف ممالک نے وزیر اعظم مودی کو دیا ہے۔

PM Modi Awarded Order of the Nile
وزیراعظم مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا گیا
author img

By

Published : Jun 25, 2023, 4:56 PM IST

وزیراعظم مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز 'آرڈر آف دی نیل' سے نوازا گیا

قاہرہ: وزیر اعظم نریندر مودی کو اتوار کو قاہرہ میں مصری صدر نے 'آرڈر آف دی نیل' ایوارڈ سے نوازا۔ 'آرڈر آف دی نیل' مصر کا اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مصر کے سرکاری دورے کے دوسرے دن یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔ گزشتہ نو سالوں کے دور اقتدار میں پی ایم مودی کو کئی بین الاقوامی اعزازات ملے۔ یہ 13واں اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز ہے جو دنیا کے مختلف ممالک نے وزیر اعظم مودی کو دیا ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو پی ایم مودی نے مصر کی 11ویں صدی کی تاریخی الحکیم مسجد اور قاہرہ میں ہیلیوپولیس کامن ویلتھ وار قبرستان کا دورہ کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی کے تعلقات اور عوام سے عوام کے روابط کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بھارت اور مصر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مصری صدر نے صدارتی محل میں وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا جہاں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نریندر مودی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی قاہرہ میں ایک یادداشت مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے دورے کے بعد پی ایم مودی ہفتہ کی دوپہر قاہرہ پہنچے۔ ہفتہ کو مودی نے مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی کی قیادت والی انڈیا یونٹ سے ملاقات کی، جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے السیسی کی طرف سے تشکیل دیا گیا اعلیٰ سطحی وزراء کا ایک گروپ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.