ETV Bharat / international

PM Modi in Egypt وزیراعظم مودی کی مصر کے مفتی اعظم سے ملاقات، انتہا پسندی سے نمٹنے پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Jun 25, 2023, 4:41 PM IST

مصر کے مفتی اعظم نے ملاقات کے دوران اپنے حالیہ دورہ بھارت کو یاد کیا اور بھارت مصر کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات اور عوام کے درمیان روابط کو اجاگر کیا۔ مفتی اعظم نے جامعیت اور تکثیریت کو فروغ دینے میں وزیر اعظم کی قیادت کی بھی تعریف کی۔

PM Modi meets Egypt's Grand Mufti
وزیراعظم مودی کی مصر کے مفتی اعظم سے ملاقات

قاہرہ: وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت مصر کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ جہاں انھوں نے ہفتہ کو مصر کے مفتی اعظم شوقی ابراہیم عبدالکریم عالم سے ملاقات کی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کا مقابلہ کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مفتی اعظم نے گرمجوشی سے اپنے حالیہ دورہ بھارت کو بھی یاد کیا اور بھارت مصر کے درمیان مضبوط ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو اجاگر کیا۔ مفتی اعظم نے جامعیت اور تکثیریت کو فروغ دینے میں وزیر اعظم کی قیادت کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے مفتی اعظم کو بتایا کہ بھارت مصر کی سماجی انصاف کی وزارت کے تحت دارالافتاء میں ایک 'سینٹر آف ایکسیلنس' کھولے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ بات چیت میں معاشرے میں سماجی اور مذہبی ہم آہنگی اور انتہا پسندی اور بنیاد پرستی سے متعلق مسائل پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم نے شمولیت اور تکثیریت کو فروغ دینے میں وزیر اعظم کی قیادت کی تعریف کی۔ مفتی اعظم نے کہا کہ مجھے وزیر اعظم مودی سے مل کر اعزاز حاصل ہوا۔ یہ ایک بہت اچھی اور دلچسپ ملاقات تھی۔ درحقیقت، وہ ہندوستان جیسے بڑے ملک کے لیے ایک دانشمندانہ قیادت کی عکاسی کرتے ہیں۔"

  • Honoured to have met the Grand Mufti of Egypt, His Eminence Prof. Shawky Ibrahim Allam. Had enriching discussions on India-Egypt ties, notably cultural and people-to-people linkages. pic.twitter.com/GMx4FCx2E0

    — Narendra Modi (@narendramodi) June 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

Honoured to have met the Grand Mufti of Egypt, His Eminence Prof. Shawky Ibrahim Allam. Had enriching discussions on India-Egypt ties, notably cultural and people-to-people linkages. pic.twitter.com/GMx4FCx2E0

— Narendra Modi (@narendramodi) June 24, 2023

مفتی اعظم نے کہا کہ مذہبی سطح پر ہمارے اور بھارت کے درمیان مضبوط تعاون ہے اور ہم اس تعاون کو مزید بڑھانے اور گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔ مفتی اعظم نے گزشتہ ماہ انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز کی دعوت پر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نے اپنے ہم منصب مصطفیٰ مدبولی اور کابینہ کے اعلیٰ وزراء کے ساتھ تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے اور مصر اور بھارت کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی بات چیت کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا اور شمالی افریقی خطے کی سب سے بڑی مصری کمپنیوں میں سے ایک کے سی ای او حسن عالم اور معروف مصنف طارق ہیگی سمیت کئی معززین سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا، "وزیراعظم نریندر مودی نے حسن عالم ہولڈنگ کمپنی کے سی ای او حسن عالم کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی، جو مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی خطے میں مصر کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔"عالم نے کہا کہ مودی کے ساتھ ملاقات سبق آموز اور متاثر کن تھی۔ انہوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ وزیراعظم مودی ایک غیر معمولی شخص ہیں۔ مجھے ان کے ساتھ ملاقات معلوماتی، تعلیمی اور متاثر کن لگی۔ باغچی نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہیگی کے ساتھ بات چیت میں عالمی جغرافیائی سیاست، توانائی کی سلامتی، بنیاد پرستی اور صنفی مساوات سے متعلق امور کا احاطہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.