ETV Bharat / international

PM Modi Condoles Deaths in Turkey پی ایم مودی کا ترکیہ، شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت، ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی - پی ایم مودی کا ترکیہ زلزلے پر اظہار تعزیت

ترکیہ اور شام آنے والے زبردست زلزلے سے اب تک 500 سے زائد اافراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے ترکیہ میں زلزلے کی وجہ سے جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس وقت ترکیہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سانحے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

PM Modi condoles deaths in Turkey, Syria quake, says anguished by loss of lives
پی ایم مودی کا ترکیہ، شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 4:08 PM IST

Updated : Feb 6, 2023, 11:04 PM IST

پی ایم مودی کا ترکیہ، شام میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار تعزیت

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ترکیہ اور آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زبردست زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ترکیہ میں زلزلے کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر غمزدہ ہوں اور سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ کہ بھارت اس سانحہ کے وقت ترکیہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور اس سانحے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید برآں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی ٹویٹ کیا اور ترکیہ و شام دونوں کو ہلا دینے والے المناک زلزلے میں جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ترک ہم منصب کو اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ ترکیہ میں زلزلے میں جانوں کے ضیاع اور نقصان سے دلی دکھ ہوا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ٹویٹ
وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ٹویٹ

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ٹویٹر پر زلزلہ سے متاثرہ ملک ترکیہ کے لیے بروقت مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا، امریکہ کو ترکیہ اور شام میں آج کے تباہ کن زلزلے پر گہری تشویش ہے۔ میں ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہوں تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ ہم ترکی کے ساتھ ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ ریکٹر اسکیل پر 7.8 کی شدت کے زلزلے کے بعد ترکیہ اور شام میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 3000 دیگر زخمی ہو گئے۔ ترکیہ کے شہر غازیانتپ کے قریب 17.9 کلومیٹر کی گہرائی میں صبح 4.17 بجے آنے والے طاقتور زلزلے کے جھٹکے لبنان اور قبرص میں بھی محسوس کیے گئے۔ دونوں پڑوسی ممالک کے حکام کو ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جن کے ملبے کے ڈھیر میں ابھی بھی بہت سے افراد دبے ہوئے ہیں جن کو زندہ بچانے کے لیے ریسکیو ٹیمیں تعینات ہیں۔

Last Updated : Feb 6, 2023, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.