ETV Bharat / international

Arizona Plane Crash امریکہ میں پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو ہلاک - امریکہ میں پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست ایریزونا کے پہاڑی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے نے میسا کے فالکن فیلڈ سے اڑان بھری تھی اور اس میں دو افراد سوار تھے۔ plane crashed in america

امریکہ میں پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، دو ہلاک

author img

By

Published : Jun 11, 2023, 11:13 AM IST

لاس اینجلس: جنوب مغربی امریکی ریاست ایریزونا کے دارالحکومت فینکس کے مشرق میں ایک پہاڑی علاقے میں ہفتہ کو ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پنال کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ دو سیٹوں والا چھوٹا طیارہ ہفتے کے روز پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مرنے والوں کی شناخت کرنے اور ان کے قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ طیارہ ہفتہ کے روز صبح 8 بجے کے قریب پہاڑ سے ٹکرا گیا۔ طیارے نے میسا کے فالکن فیلڈ سے اڑان بھری تھی اور اس میں دو افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں یکم مئی کو ہونے والے طیارے کے حادثے کے پانچ ہفتے بعد چار معصوم بچے زندہ پائے گئے ہیں۔ طیارہ اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی ایک گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ زندہ بچ جانے والوں میں ایک 12 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جب کہ پائلٹ سمیت تین بالغ مسافر ہلاک ہو گئے۔ کولمبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے ان بچوں کو زندہ پایا۔ کولمبیا کی امدادی ٹیموں نے بچوں کو ککیٹا اور گواویارے کے صوبوں کے درمیان سرحد کے قریب زندہ پایا ہے۔ یکم مئی کو حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سیسنا 206 تھا۔

یہ بھی پڑھیں: California Plane Crash کیلیفورنیا میں طیارہ گرنے سے دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.