آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ میں ایک نجی ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار Plane crashes in Australia ہونے سے اس میں سوار پانچوں افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے لیے دن بھر کی تلاشی مہم چلائے جانے کے بعد جمعرات کی رات ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کی موت کی تصدیق کی۔ یہ حادثہ میلبورن سے 60 کلومیٹر شمال میں واقع بُش لینڈ میں جمعرات کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور 12 گھنٹے بعد وکٹوریہ پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ کے علاوہ چار افراد سوار تھے۔ چارٹرڈ ہیلی کاپٹر نجی کمپنی مائیکرو فلائٹ کا تھا جس نے جنوبی میلبورن سے ٹیک آف کیا تھا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کے بعد رات بھر چھان بین جاری رکھی اور اب جمعہ کو آسٹریلیائی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو مزید مزید تحقیقات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: China Plane Crash: چین میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام مسافرین کی ہلاکت کی تصدیق، دوسرا بلیک باکس بھی برآمد
وہیں دوسرا حادثہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے جنوب مشرق میں واقع سیچیون میں پیش آیا جہاں فضائیہ کے دو تربیتی جٹ طیاروں کے فضا میں ٹکرا کر نیچے گر گیا Plane crashes in South Korea جس کی وجہ سے اس میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق تربیتی پرواز کے دوران دو کے ٹی-1 تربیتی طیارے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ جائے وقوعہ کے قریب مکانات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فائر بریگیڈ کے افسروں نے مبینہ طور پر دو ہیلی کاپٹر، 14 گاڑیاں اور 35 اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی طرف راحت رسانی کے کاموں کے لئے روانہ کیا ، افسر حادثے کی وجوہات کی جانچ کریں گے۔