جہاں دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان 1443 ہجری کی آمد تھی وہیں استنبول میں ایک تاریخ رقم ہو رہی تھی جس کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ نماز تراویح ادا کی گئی۔ عشاء سے ہی آیا صوفیہ کے اندر سے لے کر سلطان مسجد تک صفیں بندھی ہوئی تھیں۔ مسجد کے اطراف میں بلدیہ کی جانب سے صفائی مسلسل جاری رہی اور کھانا پینا بھی چلتا رہا جب کہ دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے سیاح بھی وہاں موجود رہے۔ مسجد میں رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
خیال رہے آیا صوفیہ کو 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا اور 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت حاصل ہوئی تھی جب کہ مسجد کو 24 جولائی 2020 میں عبادت کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
یو این آئی