ETV Bharat / international

Imran Khan's Speeches Ban پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی

پاکستان کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی لائیو یا ریکارڈ شدہ تقاریر اور پریس کانفرنسوں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔

Imran Khan
سابق وزیراعظم عمران خان
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 8:30 AM IST

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز پر فوری اثر سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی لائیو اور ریکارڈ شدہ تقاریر اور پریس کانفرنسوں کو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پیمرا نے کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقاریر/بیانات میں ریاستی اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف اپنے اشتعال انگیز بیانات کے ذریعے نفرت انگیز تقریریں پھیلا رہے ہیں جس سے ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔

پیمرا کے مطابق ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات، نفرت انگیز، بہتان پر مبنی اور غیر ضروری بیان نشر کرنا آئین پاکستان کے آرٹیکل 19 کی سراسر خلاف ورزی ہے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک از خود نوٹس میں دیے گئے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے مزید کہا کہ عمران کی تقریر کے مواد کا تجزیہ کرنے کے بعد دیکھا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ افراد نے بغیر کسی موثر ٹائم ڈیل میکنزم کے مواد کو لائیو نشر کیا جو کہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی اور عدالتوں کے فیصلوں کی نافرمانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پیمرا نے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو مزید ہدایت کی کہ الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی شق 17 کے تحت ایک غیر جانبدار ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے پلیٹ فارم کو کوئی بھی کسی طریقے سے ان ریمارکس کے لیے استعمال نہ کرسکے جو توہین آمیز اور کسی بھی ریاستی ادارے کے خلاف اور نفرت انگیز، امن و امان کی صورتحال کے لیے متعصبانہ ہو۔ اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.