ETV Bharat / international

Inflation in Pakistan پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل، مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی - پاکستان میں معاشی بحران

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 28.82 فیصد اور 35.56 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔

Inflation in Pakistan has reached a record level
پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل، مہنگائی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی
author img

By

Published : Mar 1, 2023, 9:44 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کی سالانہ مہنگائی کی پیمائش کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے حساب سے کی جاتی ہے۔ اس پیمائش کے حساب سے فروری میں مہنگائی بڑھ کر 31.55 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، پچھلے مہینے یہ مہنگائی 27.6 فیصد تھی۔ پاکستانی اخبار ڈان نے عارف حبیب کارپوریشن کے مطابق رپورٹ کیا کہ جولائی 1965 کے بعد دستیاب اعداد و شمار کی بنیاد پر سی پی آئی میں یہ اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ فروری 2022 میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد تھی۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 28.82 فیصد اور 35.56 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر 4.32 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈان نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس کے حساب سے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس میں گزشتہ سال جون سے سالانہ افراط زر 20 فیصد سے اوپر ہے۔

افراط زر کی شرح وزارت خزانہ کے تخمینہ 30 فیصد سے زیادہ ہے۔ فروری کے لیے اپنی ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں، وزارت نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس پر مبنی افراط زر سال بہ سال کی بنیاد پر 28 سے 30 فیصد رہے گی کیونکہ حالیہ سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال نے افراط زر کی توقعات کو بڑھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈان کی رپورٹ کے مطابق، وزارت کو توقع ہے کہ غیر یقینی سیاسی اور اقتصادی ماحول، کرنسی کی قدر میں کمی، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور زیر انتظام قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کی شرح بلند رہے گی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکز، صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ضروری اشیاء کی طلب اور رسد کے فرق پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ان کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.