ETV Bharat / international

Encounter In Pakistan پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک شدت پسند ہلاک

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 3:18 PM IST

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان ضلع میں ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدت پسند کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان ضلع میں فوج کے ساتھ مڈبھیڑ میں ایک شدت پسند مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی کے شہری علاقے میں کارروائی کی گئی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک شدت پسند کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔بیان مین بتایا گیا کہ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی افراد نے پاک فوج کی کارروائی کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔خیال رہے کہ 27 فروری کو شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے تھے۔اس سے قبل 22 فروری کو بھی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔ اس سے قبل 17 فروری کو کراچی پولیس چیف کے دفتر پر بھی دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ شدت پسند کو ہلاک کیا گیا تھا۔۔

یہ بھی پڑھیں: Attack at Coal Mine in Balochistan پاکستان کے بلوچستان میں کوئلے کی کان پر حملہ، چار مزدور ہلاک

Karachi Attack کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے میں عسکریت پسندوں سمیت سات افراد ہلاک، متعدد زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.