ETV Bharat / international

Arshad Sharif shot dead پاکستان کے سینیئر صحافی ارشد شریف کی کار پر نو گولیاں فائر کی گئی، رپورٹ

کینیا پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سینئر صحافی و ٹی وی اینکر ارشد شریف کو کینیا کی پولیس نے غلط شناخت کی وجہ سے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کار پر 9 گولیاں فائر کی گئیں، جن میں سے ایک ارشد شریف کے سر میں لگی۔ Arshad Sharif shot dead

Arshad Sharif
پاکستان کے سینئر صحافی ارشد شریف
author img

By

Published : Oct 24, 2022, 6:36 PM IST

اسلام آباد: سینیئر پاکستانی صحافی اور اینکر ارشد شریف کو اتوار کی رات کینیا کی پولیس نے ملک کے شہر ماگاڈی سے نیروبی کے دورے کے دوران غلط شناخت کے معاملے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کینیا پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی شناخت میں غلطی ہوئی اور وہ پولیس کی گولی کا نشانہ اسی غط فہمی کی وجہ سے بنے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی صحافی شہر ماگاڈی سے نیروبی کی طرف گاڑی میں جا رہے تھے کہ انہیں روڈ بلاک کے ایک مقام پر پولیس افسران کے ایک گروپ نے گھیر لیا تھا۔ روڈ بلاک کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر فائرنگ کر دی۔ تفصیلی بیان بعد میں سامنے آئے گا۔ رپورٹ کے مطابق شریف کو شناخت کے لیے روڈ بلاک پر روکنے کو کہا گیا لیکن مبینہ طور پر ان کے ڈرائیور نے پولیس چوکی کو اوورٹیک کیا۔ اس کے بعد پولیس نے تھوڑی دور تک پیچھا کیا اور گولی چلائی جس میں صحافی کی موت ہوگئی۔

کینیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا ڈرائیور زخمی ہے اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بتایا کہ وہ اور شریف ڈویلپر تھے اور ماگاڈی میں ایک سائٹ کا دورہ کرنے جا رہے تھے۔

پولیس ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ کینیا کی آزاد پولیسنگ اوور سائیٹ اتھارٹی اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔ پاکستان کی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ مقتول سینئر صحافی ارشد شریف کی لاش کی کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شناخت کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Journalist Arshad Sharif Dies پاکستان کے مشہور صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ کینیا کے صدر ولیم روٹو کو ٹیلی فون کرکے کینیا کے صدر سے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر بات کی۔اس دوران وزیراعظم نے واقعے کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا اور پاکستانی قوم اور میڈیا برادری کی جانب سے واقعے پر شدید تشویش سے کینیا کے صدر کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے مرحوم ارشد شریف کی میت کی جلد وطن واپسی کے لئے ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست بھی کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹویٹ
پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹویٹ

اس موقع پر کینیا کے صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور انصاف کے تقاضے پورےکرنے کے ساتھ تحقیقاتی رپورٹ جلد جاری کرنے کی یقین دہائی بھی کرائی اور یقن دلایا کہ ارشد شریف کی میت کی واپسی کے عمل کو تیز بنایا جائے گا۔

عمران خان کا ٹویٹ
عمران خان کا ٹویٹ

سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا جس نے سچ بولنے کی آخری قیمت اپنی جان کی صورت میں ادا کی، انہیں ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا لیکن وہ طاقتوروں کو بے نقاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر سچ بولتے رہے، آج پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.