ETV Bharat / international

No Early Elections:  پی ایم ایل-این رہنماؤں کا لندن میں اجلاس، پاکستان میں قبل ازوقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ - پاکستان میں قبل از وقت انتخاب نہیں ہوگا

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں پی ایم ایل-این کے خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، عطا ترار، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، ایاز صادق سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ PPP's Asif Ali Zardari Opposes Calls for Early Elections in Pakistan

شہباز شریف
شہباز شریف
author img

By

Published : May 12, 2022, 9:27 AM IST

پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل-این) کے رہنماؤں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کیا اور معاشی فیصلے کرکے عوام کو معاشی راحت دینے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں پی ایم ایل-این کے خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، عطا ترار، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، ایاز صادق سمیت دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ PPP's Asif Ali Zardari Opposes Calls for Early Elections in Pakistan

اطلاعات کے مطابق اس میٹنگ میں نواز شریف کو پاکستان میں سماجی، معاشی اور سیاسی صورتحال کے بارے میں بتایاگیا۔ مسٹرنواز شریف نے پارٹی کے تمام لیڈران سے قبل از وقت انتخابات کرانے سمیت مختلف امور پر تجاویز طلب کیں جس پر تمام رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پی ایم ایل این کو باقی ماندہ مدت کے لیے معاشی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور پھر اتحادیوں کی مشاورت سے اگلے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔

دریں اثناء مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے 3 اپریل سے 12 اپریل کے درمیان آئینی خلاف ورزیوں پر بات ہوئی جس کی مثال پنجاب میں اب بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:Anti National Speech: ملک مخالف تقریر پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ دوسرے اور آخری اجلاس میں کیا جائے گا، جو جمعرات کو منعقد ہوگا اور پھر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.