راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بہاولپور کور کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع فوج کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے حوالے سے دی۔ پریس ریلیز کے مطابق، وہ اکتوبر 2021 میں دفتر میں تعینات ہونے سے قبل پشاور کور کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جب لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا۔ Faiz Hameed transferred from Peshawar Corps to Bahawalpur
لیفٹیننٹ جنرل حمید کو 16 جون 2019 کو ایک حیرت انگیز فوجی تبدیلی کے تحت آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سونپا گیا۔ وہ اس سے قبل آئی ایس آئی میں چیف آف انٹرنل سیکیورٹی کے طور پر کام کر چکے ہیں اور ان کا تعلق آرمی کی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔
حمید کی تقرری ایک انتہائی اہم وقت میں ہوئی جب بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے سیکورٹی چیلنجز بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل حمید کے نام نے سب سے پہلے نومبر 2017 میں ایک معاہدے کے ذریعے تحریک لبیک پاکستان کے فیض آباد دھرنے کو ختم کرنے میں ان کے رول کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ اس کے بعد گروپ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف دھرنا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید آئی ایس آئی کے نئے سربراہ
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنی پریس ریلیز میں لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو پشاور کا نیا کور کمانڈر نامزد کیا ہے۔ انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر 2020 میں ملٹری سیکرٹری مقرر کیا گیا تھا۔
یو این آئی