Imran Khan Attacked پاکستانی فوج نے عمران خان پر حملے کی مذمت کی - عمران خان زخمی
پاکستانی فوج نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ فوج نے عمران خان اور واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ Pak Army condemn Imran Khan Attacked
اسلام آباد: پاکستانی فوج نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان پر ہوئے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، فوج نے عمران خان اور واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، پی ایم ایل-این کے سربراہ نواز شریف، پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، پی ایم ایل-این کی نائب صدر مریم نواز سمیت کئی سیاستدانوں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ Pak Army condemn Imran Khan Attacked
یہ بھی پڑھیں: Firing in Imran Khan Long March لانگ مارچ میں فائرنگ سے عمران خان زخمی، وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ طلب کرلی
جیو نیوز کے مطابق جمعرات کی شام تقریباً 4 بج کر 25 منٹ پر گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک پر پی ٹی آئی کے استقبالیہ کیمپ کے قریب مسٹر خان پر گولیاں چلنے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔ خان کے پیر میں گولی لگی۔ پولیس کے مطابق مسٹر خان پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
یو این آئی