ETV Bharat / international

Pak PM on Terrorism ملک میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 6:37 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے درمیان ملک بھر سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہیں سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر موجودہ حکومت کو ذمہ دار ٹھیہرایا۔ Pak PM on Terrorism

Pak PM Shehbaz Sharif
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ چند دنوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات کے درمیان ملک بھر سے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے ان کی آٹھ ماہ کی مدت کار کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں اضافے پر حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ Pak PM on Terrorism

پیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیکورٹی فورسز کی مدد سے حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے چند دنوں میں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس بلایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا خطرہ بڑھ رہا ہے لیکن حکومت اسے بہت جلد کچل دے گی اور اس کی واپسی کو روکنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ بنوں میں گزشتہ ہفتے سکیورٹی کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنوں میں پیش آنے والا واقعہ دل دہلا دینے والا تھا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب آپریشن کرکے کمپاؤنڈ پر قبضہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں، اس واقعے میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکار ہمارے ہیرو ہیں، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دریں اثنا، سابق وزیراعظم عمران خان، جو ہر قیمت پر ملک میں قبل از وقت انتخابات کرانا چاہتے ہیں نیز پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کی توقع رکھتے ہیں، نے رواں سال اپریل میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت آنے کے بعد دہشت گردی پر لگام لگانے میں ناکامی پر سخت تنقید کی۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں ایک پی ٹی آئی میٹنگ کے دوران، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت نے دہشت گردی کو کنٹرول کیا اور اسے دنیا کے اعلیٰ سیاحتی مقامات میں سے ایک بنانے کی سمت میں فخر کے ساتھ ملک کی قیادت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Landmine Blast in Baluchistan پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بارودی سرنگ دھماکہ، پانچ جوان ہلاک

Blast in Islamabad اسلام آباد میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار کی موت

Possible Attack in Islamabad امریکہ نے اپنے سفارتی عملے کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں جانے سے منع کیا

پی ٹی آئی کے صدر پاک افغان سرحد پر بھی صورتحال کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپریل سے اب تک دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دہشت گردی کے دوبارہ ابھرنے کے لیے حکومت پر تنقید کی۔

سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کم از کم 52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں 270 کے قریب لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 550 سے زائد زخمی ہوئے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی واپس آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پی ٹی آئی فخر کے ساتھ پاکستان کو دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقام کے طور پر پیش کر رہی تھی اور سی این این جیسے بڑے نیوز چینلز اور میگزین اس جنوبی ایشیائی ملک کو دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مقام قرار دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کو دہشت گردی کی آگ میں دھکیلا جا رہا ہے اور سفارت خانے اپنے عملے کو اسلام آباد میں فائیو اسٹار ہوٹلوں سے بچنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر رہے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.