ETV Bharat / international

Shahbaz Sharif Turkey Visit آرمی چیف کی تقرری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ روانہ

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ 25 نومبر سے 27 نومبر تک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔ Shahbaz Sharif Turkey Visit

شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ترکی روانہ

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 1:31 PM IST

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق 25 نومبر سے 27 نومبر تک سرکاری دورے کے دوران اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم استنبول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے لیے چار ملگیم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا مشترکہ طور پر افتتاح کریں گے۔ Shahbaz Sharif Leaves for Turkey

  • Leaving for 2-day visit to Türkiye at the invitation of my brother H.E. President Tayyip Erdogan. Inauguration of third MILGEM Corvette Ship represents deepening of defence cooperation b/w our two brotherly countries. High level exchanges are a defining feaure of our partnership.

    — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

روانگی سے قبل وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ تیسرے ملگیم کارویٹ جہاز کا افتتاح ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے دفاعی تعاون کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے رابطے ہماری شراکت داری کی امتیازی خصوصیات ہیں، صدر اردوان کی قیادت میں ہمارے دوطرفہ تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ Inauguration of third MILGEM Corvette Ship

یہ بھی پڑھیں: Pakistan China Relations پاک چین تعلقات میں مضبوطی آئے گی، شہباز شریف

دفتر خارجہ نے کہا کہ دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف ترک تاجر برادری کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کریں گے اور ملک کے شہری مرکز استنبول میں قیام کے دوران ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ اس کے بعد شہباز شریف اور اردوان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.