ETV Bharat / international

Libya Illegal Migrants لیبیا سے دو سو سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیج دیا گیا - ای ٹی وی بھارت اردو

لیبیا سے دو سو سے زائد غیر قانونی تارکین وطن جن کا تعلق مصر، نائیجر اور سوڈان سے تھا، کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔ لیبیا غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے، جو تیزی سے بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔Libya Illegal Migrants

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 25, 2022, 5:22 PM IST

طرابلس: لیبیا کے انسداد غیر قانونی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو 200 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔ ملک کے انسداد غیر قانونی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی پورٹیشن آفس کے سربراہ ناصر الخطروشی نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کا تعلق مصر، نائیجر اور سوڈان سے تھا اور انہیں ملک بدر کر دیا گیا ہے۔Libya Illegal Migrants

لیبیا کے ایک اہلکار نے شنہوا کو بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو پہلی بار مشرقی اور جنوبی لیبیا کے انسداد غیر قانونی امیگریشن محکموں کے تعاون سے ملک بدر کیا گیا۔ محکمہ کے سربراہ محمد الخواجہ نے کہا کہ آج ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ مغربی، مشرقی اور جنوبی لیبیا کے حکام غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دارالحکومت طرابلس میں جمع ہوئے ہیں، جو کہ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے۔

لیبیا غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ایک پسندیدہ مقام بن گیا ہے، جو تیزی سے بحیرہ روم کو عبور کر کے یورپی ساحلوں تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق اس سال خواتین اور بچوں سمیت مجموعی طور پر 20,842 غیر قانونی تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچایا گیا ہے۔ دریں اثنا، آئی او ایم نے کہا کہ ’’اس دوران وسطی بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل سے 500 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہوگئے، جب کہ دیگر 863 تاحال لاپتہ ہیں۔‘‘ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.